گورنر کے پاس اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنےکا اختیار ہی نہیں، نعیم حیدر پنجوتھہ

پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ آئین نے گورنر کو اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔ نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا، گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی اور ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ علی امین نے تحریری استعفیٰ دیا اور ویڈیو پیغام بھی موجود ہے، انہوں نے بتایا کہ دستخط پر اعتراض تب ہوتا ہے جب کوئی شخص موجود نہ ہو۔ یاد رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین کے دستخط پر اعتراض لگا کر ان کا استعفیٰ واپس کردیا ہے۔