وزیراعلیٰ کی پشتونخوا نیپ کے رہنماؤں پر درج مقدمہ واپس لینے کی ہدایت

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ رہنماؤں پر ژوب میں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر ایف آئی آر درج کر لیا گیا تھا۔ تفصیلات کے آج پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق رکن اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں ژوب میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر کا معاملہ زیر بحث آیا۔ نصراللہ زیرے نے وزیراعلی کو ایف آئی آر سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعلی سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بغیر این او سی درج ہونے والی ایف آئی آر کو ضابطے کے مطابق فوری طور پر واپس لیا جائے۔