بی ایل اے صرف سکیورٹی فورسز کی نہیں، بلکہ بلوچ عوام کی دشمن ہے، سرفراز بگٹی

n01240136-b.jpg

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم صرف افواج کی نہیں، بلکہ بلوچستان عوام کے کی بھی دشمن ہے۔ لیویز فورسز نے بی ایل اے کا حملہ ناکام بنایا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا آیا ہوں کہ بی ایل اے نہ صرف ہماری سکیورٹی فورسز، بلکہ عام بلوچ عوام کی بھی دشمن ہے۔ آج بلوچستان کے ضلع کچھی میں پولیو ٹیم پر حملے کی ناپاک کوشش کے دوران بی ایل اے کے 15 دہشت گردوں کو لیویز فورس نے بہادری سے ناکام بنایا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے بلوچستان کے معصوم بچوں کو پولیو ویکسین سے محروم رکھنے کی سازش کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے