احتجاج کی آڑ میں انتشار اور افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون، 57 گرفتار

احتجاج کی آڑ میں انتشار اور افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ سکیورٹی اداروں نے لاہور سمیت مختلف علاقوں سے 57 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا پر انتشار انگیز مہم چلا رہے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انتشار انگیز مہم چلانے والے مزید 109 افراد کے واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹس ٹریس کر لئےگئے ہیں، جبکہ 280 سے زائد ٹویٹر، فیس بک اور واٹس ایپ اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ متعدد مشتبہ اکاؤنٹس زیرنگرانی ہیں۔ افواہیں پھیلانے والے عناصر کی گرفتاری کیلئے لاہور سمیت مختلف شہروں میں چھاپے جاری ہیں۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔