افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، حنیف عباسی

n01239695-b.jpg

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا، افغانستان کو جب بھی موقع ملا پاکستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پاک فوج نے افغانستان کی 19 چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، ہم اپنے ایک ایک شہید کے خون کے قطرے کا حساب لیں گے، افغانستان چند ٹکوں کی خاطر ہمارے دشمن بھارت سے جا ملا ہے۔ حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پہلگام  واقعہ کے بعد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پالیسی نے بھارت کو  بے نقاب کیا، دنیا کو معلوم ہے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے