غزہ میں ۶ صہیونی فوجی ہلاک و زخمی

غزہ میں ۶ صہیونی فوجی ہلاک و زخمی
🔹عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ پٹی میں صہیونی فوجیوں کو ایک سنگین سیکیورٹی واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔
🔹عبرانی ویب سائٹ حدشوت بزمان کے مطابق، آج منگل کی صبح حماس کے مجاہدین نے جنوبی غزہ میں صہیونی فوجی اڈے پر آر پی جی راکٹ اور مشین گنوں سے حملہ کیا۔
🔹اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کارروائی میں کم از کم ایک صہیونی فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔