سرایا القدس کی ایران کی حمایت پر شکریہ

IMG_20251007_214248_608.jpg

سرایا القدس کی ایران کی حمایت پر شکریہ

🔹 سرایا القدس — جو کہ تحریکِ جہادِ اسلامی کی عسکری شاخ ہے — نے آپریشنِ «طوفانِ الاقصی» کی دوسری سالگرہ اور تحریکِ جہادِ اسلامی کی ۳۸ویں سالگرہ کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ یہ آپریشن صہیونی رژیم کے خلاف جدوجہد کی تاریخ میں ایک اہم مرحلہ تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس لڑائی میں مزاحمت نے صہیونی مظالم اور کئی دہائیوں کے ظلم کے خلاف ایک بڑی جنگ میں داخل ہو کر تاریخ رقم کی۔

🔹 سرایا القدس نے مزید کہا کہ یہ تمام قتل و غارت اور آلام عالمی ناظرین کی آنکھوں کے سامنے رونما ہوئے۔ اُن کے بقول، دو سال قبل مزاحمت نے نوارِ غزہ کے مشرقی حصّوں میں صہیونی فوجی مقامات کے خلاف ایک مبارک آپریشن انجام دیا جس میں بہادری اور قربانی کے ساتھ سینکڑوں صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو اسیر کیا گیا — اور اسی راہ میں بہت سے شہدا اور زخمی بھی پیش کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے