حماس: ہم جمہوریہ اسلامی ایران، انصاراللہ اور حزباللہ کے شکر گزار ہیں

حماس: ہم جمہوریہ اسلامی ایران، انصاراللہ اور حزباللہ کے شکر گزار ہیں
🔹 فوزی برہوم، حماس کے ترجمان نے فلسطینی مزاحمت کے حامیوں کی حمایت کو "باعزت اور باوقار موقف” قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ عوامی حمایت ہے۔
🔹 الجزیرہ کے مطابق، برہوم نے کہا کہ حماس فلسطینی قوم کے مستقل اور قومی حقوق پر قائم ہے اور ان کے مقدسات و آرمانوں کا دفاع جاری رکھے گی۔
🔹 انہوں نے مزید کہا کہ:
"صہیونی حکومت طاقت کے ذریعے اپنے قیدیوں کو آزاد کرانے یا مزاحمت کے متبادل پیدا کرنے میں ناکام رہی، اگرچہ اس نے ہمارے عوام کو جبراً دربدری، بھوک اور قتل عام کا نشانہ بنایا۔”
🔹 برہوم نے زور دیا کہ:
"عوامی حمایت، وہ مضبوط چٹان ہے جس پر قابض دشمن کے تمام منصوبے ناکام ہو گئے۔”
انہوں نے مزید کہا:
"آپریشن طوفان الاقصی فلسطینی مسئلے کو مٹانے کی سازشوں کا تاریخی جواب اور قبضے کے خاتمے کی راہ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے دشمن کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔”