سید عون رضوی آئی ایس او کراچی سال 2025-26ء کے صدر منتخب

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کا سالانہ عظیم الشان ریجنل کنونشن سادات کالونی ڈرگ روڈ میں منعقد ہوا، جس میں طلباء امامیہ، سابقین و محبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں کثرتِ رائے سے جناب محمد عون رضوی کو سال 2025-26ء کے لیے ریجنل صدر آئی ایس او کراچی منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان مولانا امین شہیدی اور رکن مرکزی نظارت مولانا غلام عباس رئیسی نے خطاب کیا جبکہ پروگرام میں جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے ناظم حیدر علی خان اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی شریک تھے۔ کنونشن میں سبکدوش ریجنل صدر سروش رضا زیدی نے سال بھر بہترین کارکردگی پر مختلف اضلاع، یونٹس اور ممبران میں شیلڈز و انعامات تقسیم کئے۔