چین نے پہلی بار J-35 لڑاکا طیارے عوامی طور پر پیش کر دیے

IMG_20251005_122724_152.jpg

چین نے پہلی بار J-35 لڑاکا طیارے عوامی طور پر پیش کر دیے
🔹چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق، بیجنگ نے اتوار کے روز پہلی بار اپنے اسٹیلتھ (ریڈار سے پوشیدہ) لڑاکا طیاروں J-35 اور J-35A کے ہینگرز کو عوامی طور پر ظاہر کیا۔
🔹J-35 چین کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ ہے جو طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس طیارے نے حال ہی میں ملک کے نئے طیارہ بردار جہاز "فوجیان” پر الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹ کے ذریعے کامیاب آزمائشی پرواز اور لینڈنگ مکمل کی۔
🔹یہ طیارہ جدید فضائی جنگوں، خصوصاً اسٹیلتھ اور اینٹی اسٹیلتھ آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مشن فضائی برتری حاصل کرنا ہے، تاہم یہ زمینی اور بحری اہداف پر حملے کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے