پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار ہوں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

وھاب.jpg

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔ کراچی کے سفاری پارک میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لگتا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب حکومت دباؤ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سیاسی ٹمپریچر کم رہے، پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مزے ہیں، ان کو مشکل وقت بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، اب جب مشکل وقت آیا ہے تو اطمینان کریں اور ہمت سے کام لیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بعد معاشی استحکام آ رہا ہے، ہم اسے خراب کرنا نہیں چاہتے، بیان بازی غیر مناسب ہے، پیپلز پارٹی نے کوئی بیان بازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور ایس یو ٹی میں بڑی تعداد میں پنجاب سے لوگ علاج کیلئے آ رہے ہیں، اس وقت پنجاب کے کسانوں کو پریشانی لاحق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے