پشاور جلسے میں کارکنوں کی وزیراعلیٰ کیخلاف نعرے بازی

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں عمران خان کی ہدایت پر منعقد کیا جانے والا پی ٹی آئی کا جلسہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کرنے کیلیے اسٹیج پر پہنچے تو پنڈال میں موجود کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ کا خطاب سننے سے انکار کیا۔ کارکنوں نے وزیراعلیٰ کے خلاف احتجاج کیا اور پھر پنڈال میں بوتلیں اچھالنی شروع کردیں جبکہ اس دوران کارکنان گنڈا پور نامنظور اور تقریر نہیں نہیں کے نعرے لگاتے رہے۔ کارکنوں کے احتجاج کے باوجود وزیراعلی کی تقریر جاری رکھی جبکہ اس بدنظمی کے دوران مرد کارکنان خواتین کے پنڈال میں گھس آئے اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام رہی۔ پنڈال میں بدنظمی کی وجہ سے خواتین کارکنان پنڈال چھوڑ کر چلی گئیں۔