ندیم افضل چن ذہنی تناؤ کا شکار، پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم افضل چن کی پریس کانفرنس پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ندیم افضل چن کچھ دنوں سے شاید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بے بنیاد خبر سے متعلق حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کرچکی ہوں، جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے آپ کورٹ میں یہ جھوٹی خبر ثابت کرپائیں گے۔