سونا مزید مہنگا، قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کی سطح پر آ گئی

سونے کی قیمت میں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 759 ڈالر کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو ایک بار پھر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ دوسری طرف ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 105 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 704 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 90 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 032 روپے کی سطح پر آگئی۔