معروف شاعر زوار حسین بسمل کی وفات پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اظہار افسوس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف قومی شاعر، مداح اہل بیت زوار حسین بسمل کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے خانوادے، عزیرواقارب سے تعزیت کی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل مرحوم نے اپنی پوری زندگی مداحی آل رسول علیہم السلام میں گزاری ہے، مرحوم نے منقبت و شاعری کے ذریعے ساری زندگی عشقِ اہلِ بیت کی خوشبو بکھیری ہے۔ ان کی مدح سرائی اور عقیدت کے نغمے ہمیشہ محبین کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ زوار حسین بسمل کا تعلق ضلع بہاولپور کے نواحی علاقے واہی جوگیاں سے تھا، زمانہ طالبعلمی سے ملتان میں رہائش پذیر تھے، مرحوم کو آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔