کانگریس نے کشمیر کیساتھ ساتھ پورے ملک میں دہشتگردوں کو حمایت فراہم کی ہے، رویندر رینہ

کشمیر-علی.jpg

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے آج کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں دہشت گردوں کو خفیہ طور پر حمایت فراہم کی ہے۔ رویندر رینہ نے کہا کہ کانگریس ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے، ایسے اقدامات کرتی رہی ہے جو ملک دشمن عناصر کو حوصلہ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے محض سیاسی مفادات کے لئے قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہے اور بھارت کی عوام کبھی بھی ایسے خطرناک ذہنیت کو معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن، خوشحالی اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے ان باتوں کا اظہار آج اننت ناگ میں حالیہ سیلاب سے متاثرین علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے فروٹ منڈی بجباڈہ جا کر وہاں حالات کا جائزہ لیا اور کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی اور لفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے بنک قرضے کو معاف کر دینا چاہیئے اور جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمد و رفت کے قابل بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے