ہم شرپسند نہیں، حق مانگنے والے ہیں، آغا سید علی رضوی

شعر-پسند.jpg

 مین اسٹریم میڈیا کے ذریعے سوست بارڈر پر دھرنے میں بیٹھے تاجروں کو شرپسند کہنے پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی نے اظہار مذمت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شرپسند کہنے والے خود بڑے شرپسند ہیں، یہ اپنی شرپسندی کے ذریعے علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ لگانے کے ایجنڈے پر کار بند ہیں۔ تاجر شرپسند ہیں تو یہاں کے علماء، وکلا، سیاسی زعماء، صحافی سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شرپسند ہیں کیونکہ ہم سب حقوق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق مانگنا شرپسندی ہے تو یہ شرپسندی کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ نیشنل میڈیا کے ذمہ داران بتائیں کہ انہیں ہمیں شرپسند کہنے کی ہدایات کہاں سے ملیں؟ نیشنل میڈیا پر جو کچھ ہمارے بارے میں کہا جارہا ہے وہ صحافتی زبان میں خبر نہیں افواہ ہے، ہم ایسے بکواسات کو خبر نہیں کہہ سکتے کیونکہ خبر میں سچائی ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام شرپسند نہیں بہادر اور نڈر ہیں ہم حقوق لینے کا ہنر جانتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے