عراق کی صیہونی حملے کے خدشے پر ہائی الرٹ

عراق کی صیہونی حملے کے خدشے پر ہائی الرٹ
🔹 عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کو ایک خفیہ سیکیورٹی رپورٹ دی گئی ہے جس میں صیہونی رژیم کے ممکنہ حملے کے بارے میں سنجیدہ انتباہات شامل ہیں۔
🔹 المنار کے مطابق، عراقی انٹیلیجنس کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تل ابیب خطے میں ایک نیا محاذ کھولنے پر غور کر رہا ہے اور حالیہ علاقائی تبدیلیوں کے پس منظر میں عراق اس کے نمایاں ترین آپشنز میں شامل ہے۔
🔹 اس سیکیورٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی رژیم کا دعویٰ ہے کہ عراق ایران کی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز ہے، اور بغداد حزب اللہ لبنان کے لیے اسٹریٹجک گہرائی رکھتا ہے، اس لیے کسی آئندہ علاقائی تصادم میں عراق ایک ممکنہ ہدف بن سکتا ہے۔