روبیو: ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہر ہتھیار استعمال کریں گے

روبیو: ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہر ہتھیار استعمال کریں گے
🔹 امریکی وزیرِ خارجہ نے صہیونی وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف پابندیاں عائد کریں۔
🔹 روبیو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات دہراتے ہوئے کہا: "ایران کے پاس ایسے دور برد میزائل ہیں جو خطے حتیٰ کہ یورپ کے استحکام کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ ایران کا ایٹمی ہتھیار حاصل کرنا ناقابلِ قبول خطرہ ہے اور واشنگٹن اس کو روکنے کے لیے ہر قسم کے دباؤ کے ہتھیار استعمال کرے گا۔”
🔹 انہوں نے ایران کے خلاف عالمی اتفاقِ رائے کی بھی اپیل کی اور "مکینزم ٹریگر” (Snapback Mechanism) کی مکمل حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا: "ہم اپنے یورپی اتحادیوں کو بھی ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔”