کنعانی: خطے کے ممالک کو مزاحمتی محاذ سے بہتر کوئی ساتھی نہیں

IMG_20250914_062721_339.jpg

کنعانی: خطے کے ممالک کو مزاحمتی محاذ سے بہتر کوئی ساتھی نہیں

🔹ایران کی وزارتِ خارجہ کے سابق ترجمان نے "گریٹر اسرائیل” منصوبے کو ایک امریکی-صیہونی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کے لیے اسرائیلی جنون اور امریکی استکبار سے محفوظ رہنے کا واحد اور بہترین اتحادی محاذِ مزاحمت ہے۔

🔹ان کے مطابق یہ منصوبہ مصر، اردن، لبنان اور شام سمیت وسیع اسلامی–عربی سرزمینوں پر محیط ہے اور جیسا کہ وزارتِ خارجہ ایران نے بھی کہا، یہ اسکیم صیہونی رژیم کی تسلط پسند فطرت اور اس کے خطے و دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرے کو آشکار کرتی ہے۔

🔹ناصر کنعانی نے مزید کہا: "اسرائیل کی مصنوعی شناخت میں اس شوم خیال کو حقیقت بنانے کی صلاحیت نہیں، لیکن یہ شیطانی وہم خطے کی حکومتوں اور عوام کے لیے بے شمار مصائب اور دکھوں کا باعث بنے گا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے