غالب محمد رادی کی ایئر ہیڈکوارٹرز میں ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عراقی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل غالب محمد رادی کی ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے عراقی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل غالب محمد رادی نے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
پاکستان اور عراق کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، باہمی تربیت، استعداد کار اور ایوی ایشن صنعت میں ترقی پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف نے پاک عراق تاریخی و دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا، ایئرچیف نے عراقی فضائیہ کی تربیت میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں فضائیہ کے سربراہان نے مشترکہ مشقیں اور تربیتی اقدامات پر اتفاق کیا۔