عراقچی: ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اب کوئی رسائی نہیں دی جا رہی

IMG_20250910_225108_874.jpg

عراقچی: ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو اب کوئی رسائی نہیں دی جا رہی
🔹وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور آژانس کے معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "فی الحال آژانس کے معائنہ کاروں کو کوئی رسائی نہیں دی جا رہی، سوائے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کے حوالے سے۔”
🔹انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی بقا اس شرط پر ہے کہ ایران کے خلاف کوئی دشمنانہ اقدام، بشمول اسنپ بیک (میکانزم ماشه)، نہ کیا جائے۔ اگر یہ میکانزم فعال کیا گیا تو اس معاہدے پر عمل درآمد بھی مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔
🔹عراقچی نے اپنے مصر کے دورے کے اختتام پر گفتگو میں کہا کہ: "یہ سفر دراصل پہلے سے طے شدہ دوطرفہ ملاقاتوں کے لیے تونس کا تھا، تاہم اسی دوران ہماری آژانس بین‌المللی انرژی اتمی کے ساتھ نئے فریم ورک پر مذاکرات ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گئے تھے جہاں اعلیٰ سطح پر بات چیت اور حتمی متن پر اتفاق ضروری تھا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے