سی این این: دوحہ پر حملہ، ٹرمپ کی ساکھ کو ایک اور دھچکا

سی این این: دوحہ پر حملہ، ٹرمپ کی ساکھ کو ایک اور دھچکا
🔹امریکی چینل سی این این نے رپورٹ میں کہا کہ اگرچہ ٹرمپ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیلی حملے کو روکنا چاہتے تھے، لیکن قطر میں حماس پر حملہ ان کی پہلے سے داغدار بین الاقوامی ساکھ کے لیے ایک اور زبردست دھچکا ہے۔
🔹رپورٹ کے مطابق، دن دہاڑے دوحہ میں یہ حملہ ٹرمپ کی اس شبیہ کو، جو وہ ایک طاقتور اور خوف پیدا کرنے والے لیڈر کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، برباد کر سکتا ہے۔
🔹یہ حملہ امریکہ کے ایک اہم ترین اتحادی کی خودمختاری کو بری طرح کچلتا ہے؛ وہی قطر جو خطے میں سب سے بڑی امریکی فوجی بیس کا میزبان ہے اور واشنگٹن کی درخواست پر حماس سے مذاکرات کر رہا تھا۔
🔹سی این این نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف ٹرمپ کی ذاتی توہین تھی بلکہ اس نے یہ بھی ظاہر کر دیا کہ نتانیاہو کے اہداف، امریکہ کی بنیادی سکیورٹی ترجیحات سے بھی زیادہ اہم ہو گئے ہیں۔