ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریٹائرڈ ججز کو 3-3 پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی دی جائے۔ متن کے مطابق وفات پا جانے والے ججز کی بیواہ کو بھی 3 اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی مہیا رکھی جائے۔ خط میں کہا گیا کہ سکیورٹی اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہی ہوں گے، متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں کو سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس کی منظوری سے مراسلہ جاری کیا۔