اسرائیل کے جرم پر ایشیا و بحرالکاہل کے رہنماؤں کا شدید غصہ

IMG_20250910_224649_065.jpg

اسرائیل کے جرم پر ایشیا و بحرالکاہل کے رہنماؤں کا شدید غصہ
🔹دوحہ میں صہیونی حملے نے ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک میں سخت ردعمل کو جنم دیا۔ ان ممالک کے رہنماؤں نے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی، علاقائی امن کے لیے خطرہ اور ایک "ناقابلِ توجیہ جرم” قرار دیا۔
🔹آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے اسکائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ حملہ ایک "غلط قدم” ہے اور خبردار کیا کہ اس سے قطر اور امریکہ کی جنگ بندی کی کوششیں متاثر ہوسکتی ہیں۔
🔹ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے ایکس پر جاری پیغام میں اسے "کھلی جارحیت” اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔
🔹مالدیپ کے صدر محمد معیز نے اس حملے کو "بزدلانہ” کہا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اس اقدام پر جوابدہ بنایا جائے۔
🔹پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسے "بالکل ناقابلِ جواز” اور "انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی” قرار دیا۔ انہوں نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے