اردن: اسرائیل سے نمٹنے کے لیے نیا رویہ اپنانا ہوگا

اردن: اسرائیل سے نمٹنے کے لیے نیا رویہ اپنانا ہوگا
🔹اردن کے وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی نے کہا: "قطر برادر ملک کے خلاف اسرائیل کی جارحیت اس کی سرکشانہ پالیسیوں کی عکاس ہے۔”
🔹انہوں نے زور دے کر کہا: "ہم قطر کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر اس اقدام کی حمایت کریں گے جو وہ اس جارحیت کے بعد کرے گا۔”
🔹الصفدی نے مزید کہا: "اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل سے نمٹنے کے لیے ایک مختلف رویہ اپنایا جائے۔”
🔹ان کے مطابق: "دنیا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ قطر پر اسرائیلی جارحیت کا پیغام یہ ہے کہ یہ رژیم بین الاقوامی قانون کا کوئی احترام نہیں کرتی۔”
🔹انہوں نے کہا کہ اردن علاقائی اور عالمی حمایت کو متحرک کرنے کی کوشش جاری رکھے گا تاکہ اسرائیلی تجاوزات کا خاتمہ کیا جا سکے۔