کراچی میں رینجرز آپریشن، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

شہر قائد میں رینجرز نے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی اور ایم پی آر کالونی میں کارروائی کی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈکیتی، بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کیے گئے، گرفتار گروہ بچوں کے جنسی استحصال اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان خواتین اور بچوں کو بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیوز بناتے تھے، گرفتار ملزمان ماضی میں بھی پولیس مقابلوں اور جیل جا چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رینجرز نے گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا ہے، گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔