نارووال آفت زدہ ضلع، تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال آفت زدہ ضلع ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔ اپنے آبائی علاقے میں نارووال میں واقع کا کرتار پور کا فوری دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی، اطلاع ملی کہ سیلاب کی وجہ سے کرتار پور میں لوگ محصور ہیں، کرتار پور میں 80 کے قریب افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرتار پور میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے ٹیمیں متحرک ہیں، امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے پہنچا ہوں، ہر زندگی کو بچانا اہم ہے، نارووال آفت زدہ ضلع ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ شکرگڑھ، نارووال اور ظفروال کی ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب ہے، فلیش فلڈ نے راستے میں آنے والی سڑکیں پل تباہ کر دیے، سیلاب کا پانی اترے گا تو تعمیر نو کا کام شروع ہو گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ شکر گڑھ میں فوج معاونت کے لئے پہنچ رہی، ریلیف کا کام شروع ہو چکا ہے، تمام محکمے بشمول ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ریلیف کے کاموں میں شریک ہیں۔