ترکیہ نے پورے ملک میں پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کر لیا

ترکیہ نے پورے ملک میں پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کر لیا
🔹ترکی کے ٹی وی چینل NTV کے مطابق، خطے میں حالیہ کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کی تمام ۸۱ صوبوں میں پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔
🔹حکومتی جائزوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فی الحال ترکی میں پناہ گاہوں کا ڈھانچہ ناکافی ہے اور موجودہ سہولیات شہریوں کو ممکنہ جنگ یا کسی بڑی آفت کے وقت مکمل تحفظ فراہم کرنے کے تقاضے پورے نہیں کرتیں۔
🔹نئی پناہ گاہیں اس انداز سے ڈیزائن کی جائیں گی کہ ہنگامی حالات میں عوام کو فوری اور آسان رسائی حاصل ہو سکے۔
🔹یہ پناہ گاہیں مضبوط اور پائیدار ڈھانچے کی حامل ہوں گی تاکہ جنگ، قدرتی آفات یا دیگر بڑے بحرانوں کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔