این اے 129 ضمنی الیکشن، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

n01229517-b.jpg

این اے 129 ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردئیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد کو گیزر کا نشان الاٹ ہوا، مسلم لیگ نون کے راہنما محمد نعمان کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا۔ این اے 129 میں ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ حماد اظہر نے این اے 129  ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی خالی نشست پر ان کا بھانجا الیکشن کیلئے نامزد کیا ہے۔ فیصلہ کیا ہے کہ چوہدری ارسلان کو الیکشن لڑایا جائے گا، میرے لئے انتخابی مہم میں حصہ لینا ممکن نہیں، انتخابی مہم کی انچارج میری ہمشیرہ ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے