اسپیکر پارلیمنٹ لبنان: امریکی وعدے جھوٹے نکلے

اسپیکر پارلیمنٹ لبنان: امریکی وعدے جھوٹے نکلے
🔹لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے امریکی وفد کے دورۂ لبنان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام "وہ سب کچھ برعکس لے کر آئے جو انہوں نے پہلے وعدہ کیا تھا۔”
🔹ان کے مطابق، توقع تھی کہ اسرائیل امریکی فرستادہ توماس باراک کی تجویز کردہ "قدم بہ قدم” پالیسی پر عمل کرے گا، مگر وفد نے اس کے بجائے یہ مؤقف پیش کیا کہ پہلے حزب اللہ کو غیرمسلح کیا جائے، پھر ہی اسرائیل کسی ممکنہ عقبنشینی یا لبنان پر جارحیت روکنے پر غور کرے گا۔
🔹بری نے روزنامہ الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی وفد اسرائیل کی طرف سے کوئی جواب یا ضمانت لے کر نہیں آیا، اور اس رویے کی وجہ سے حالات ایک بار پھر پیچیدہ رخ اختیار کر گئے ہیں۔