اسرائیلی جنرل: فوج علاقائی خطرات کے لیے تیار نہیں

IMG_20250827_184033_391.jpg

اسرائیلی جنرل: فوج علاقائی خطرات کے لیے تیار نہیں

🔹اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طاقت گزشتہ ۲۰ برسوں کے مقابلے میں ایک تہائی رہ گئی ہے اور یہ فوج کسی بڑے علاقائی جنگ کے لیے بالکل تیار نہیں۔
🔹اس نے عبرانی اخبار معاریو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "مجھے ہمیشہ حیرت ہوتی ہے کہ اسرائیل میں اب بھی بہت سے لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ان کے اردگرد کیا کچھ ہو رہا ہے۔”
🔹بریک نے دنیا بھر میں اسرائیل مخالف لہر، بڑھتی ہوئی یہود دشمنی اور یورپ، ایشیا، آسٹریلیا اور امریکا میں لاکھوں افراد کی اسرائیل مخالف مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اب عالمی سطح پر ایک منفور ریاست بن چکا ہے، اور جلد ہی اسرائیلی شہریوں کے لیے بیرونِ ملک سفر خطرناک ہو جائے گا۔
🔹انہوں نے مزید کہا: "ہم ایسی صورتِ حال تک پہنچ گئے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی حالات پہلے جیسے نہیں ہوں گے۔ بین الاقوامی تنہائی، اقتصادی و ثقافتی بائیکاٹ، ہتھیاروں کی پابندیاں اور تعلقات کا انہدام، یہ سب مل کر اسرائیل کی مکمل تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے