🔴 اسرائیل نے غزہ کے ایک اسپتال پر براہِ راست حملہ کیا

🔴 اسرائیل نے غزہ کے ایک اسپتال پر براہِ راست حملہ کیا
🔹اسرائیل کی فوج نے نوار غزہ کے جنوبی علاقے میں ایک اسپتال کو براہِ راست نشانہ بنایا، جس میں کم از کم ایک فلسطینی صحافی شہید ہوا۔
🔹مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق، اس حملے میں ایک خودکش ڈرون نے ناصر میڈیکل کمپلیکس کے ایمرجنسی بلاک کو نشانہ بنایا۔
🔹ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ریسکیو اہلکار شہدا کی مدد کے لیے پہنچے تو اسرائیلی ڈرونز نے دوبارہ اسی مقام پر حملہ کیا تاکہ امدادی ٹیم کو شہدا منتقل کرنے سے روکا جا سکے۔
🔹اس حملے کا مقصد فلسطینی صحافیوں کو بھی نشانہ بنانا تھا۔
🔹ابتدائی رپورٹس کے مطابق، حسام المصری نامی فلسطینی صحافی شہید ہوا، جبکہ دو دیگر صحافی حاتم عمر اور محمد اشرف سلامہ زخمی ہوئے ہیں۔