عراقچی کا جده اجلاس میں اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے پر زور

عراقچی کا جده اجلاس میں اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے پر زور
🔹ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج جدہ میں منعقدہ او آئی سی (سازمان تعاون اسلامی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کریں۔ انہوں نے کہا:
"یہ وہی قاتل ہیں جو غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو شہید کر رہے ہیں اور آج مضحکہ خیز خواب ’گریٹر اسرائیل‘ دیکھ رہے ہیں۔”
🔹عراقچی نے کہا: "ہم ایسے لمحے میں جمع ہوئے ہیں جب غزہ ایک لرزہ خیز آئینے کی طرح ہمارے اجتماعی ضمیر کے سامنے کھڑا ہے۔ جو کچھ ہمارے سامنے ہو رہا ہے وہ ایک بے رحم اپارتھائیڈ ریاست کے ہاتھوں محصور عوام کی منظم تباہی ہے جو مکمل استثنیٰ کے ساتھ عمل کر رہی ہے۔”
🔹انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ میں مکمل قتلِ عام ہو رہا ہے؛
- رہائشی علاقے صفحۂ ہستی سے مٹ چکے ہیں،
- اسپتال قبرستان میں بدل گئے ہیں،
- بچے بھوک اور قحط کے ہاتھوں مر رہے ہیں۔
🔹انہوں نے کہا: "یہ ایک عام جنگ نہیں بلکہ اجتماعی سزا ہے، غلبے کی پالیسی ہے اور ہاں، یہ ایک ایسا یورش ہے جس میں نسل کشی کی تمام نشانیاں موجود ہیں۔”
🔹عراقچی نے زور دیا کہ ہمیں ان حکومتوں کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا جو اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرتی ہیں، اسے بین الاقوامی سطح پر تحفظ دیتی ہیں اور انصاف کو ویٹو کرتی ہیں۔
🔹انہوں نے کہا کہ غزہ کی یہ المیہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کا امتحان ہے:
"ہم سب ملتوں سے، مذہب اور جغرافیے سے بالاتر ہو کر، مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانیت، انصاف اور عزتِ نفس کے ساتھ کھڑے ہوں — یعنی تاریخ کے درست رخ پر۔”