زلنسکی: میں اسرائیلی عوام کا شکر گزار ہوں

IMG_20250825_204720_325.jpg

زلنسکی: میں اسرائیلی عوام کا شکر گزار ہوں

🔹یوکرائن کے یہودی اور مغربی مائل صدر زلنسکی نے بتایا کہ انہیں صہیونی ریاست کے صدر اسحاق ہرٹزوگ کا ایک "خلوص بھرا” خط ملا ہے، جس میں یوکرائن کے یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی۔

🔹ہرٹزوگ نے خط میں زلنسکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
"میرے دوست، حکومت اور اسرائیلی شہریوں کی جانب سے آپ کو یوکرائن کے یوم آزادی پر مبارکباد دینے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔”

🔹صدر اسرائیل نے مزید کہا:
"اسرائیل کے لوگ آپ کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم رکھتے ہیں اور ہم سب دعا کرتے ہیں کہ یہ سال امن، استحکام اور اس ہولناک جنگ کے اختتام کا سال ہو۔”

🔹زلنسکی نے جواب میں کہا:
"میں صمیم قلب سے صدر اسرائیل کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نہ صرف یوکرائن کے یوم آزادی کی مبارکباد پر بلکہ آپ اور اسرائیلی عوام کی ہم آہنگی اور حمایت کے لیے بھی۔”

🔹انہوں نے مزید کہا:
"ہم اپنی قوموں کے درمیان تعلقات کی قدر کرتے ہیں اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میری اہلیہ اولنا اور میں خاص طور پر آپ کی اہلیہ میشال کا شکر گزار ہیں جنہوں نے یوکرائنی بچوں اور خاندانوں کی حمایت کی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے