اسرائیلی ڈرون کا لبنان میں حملہ ناکام

اسرائیلی ڈرون کا لبنان میں حملہ ناکام
🔹لبنانی میڈیا «لیبانون ڈیبیٹ» کے مطابق آج (پیر) ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے علاقے صربین کی طرف جانے والی سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے گائیڈڈ میزائل فائر کیا، تاہم یہ حملہ ناکام رہا۔
🔹رپورٹ کے مطابق میزائل اپنے ہدف پر نہیں لگا اور واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
🔹واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران لبنان کئی بار اقوام متحدہ میں اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر شکایت درج کرا چکا ہے اور ان کارروائیوں کو سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔
🔹یہ قرارداد 2006 کی 33 روزہ جنگ کے بعد منظور کی گئی تھی جس میں لبنانی اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی فضائی یا زمینی خلاف ورزیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔