ایران میں نظام تبدیل کرنے کی دشمنانہ سازش ناکام: رہبر انقلاب نے عوام کے سامنے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

نظام-تبدیلی.png

(بصیر نیوز) – ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج صبح امام رضا (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے دشمنانِ ایران کی نظام اسلامی کو تبدیل کرنے کی ناکام کوششوں کا پردہ فاش کیا۔ آپ نے بتایا کہ (۱۳ جون) کو ایران پر ہونے والے حملے کے بعد دشمن اس قدر مغرور ہو گئے تھے کہ انہوں نے (۱۴ جون) کو ہی یورپ کے ایک دارالحکومت (برسلز) میں میٹنگ بلا کر جمہوری اسلامی ایران کے جانشین نظام اور حتیٰ کہ ایران کے لیے بادشاہ منتخب کرنے پر بحث شروع کر دی تھی۔

معلومات کے مطابق، یہ میٹنگ برسلز میں منعقد ہوئی، جس میں  سابق شاہ  کی باقیات اور اسرائیل؛  امریکہ کی براہ راست حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈران نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد جمہوری اسلامی کی جگہ ایک کٹھ پتلی بادشاہت قائم کرنا تھا۔

شاہی خاندان کے نام نہاد وارث رضا پہلوی اور اس کے حلقہ نے اسرائیل امریکہ کی حمایت کے وعدوں کے تحت یہ نقشہ بنایا کہ فوجی حملے کے بعد عوام کو دباؤ میں لا کر اندرونی مخالف گروہوں کو فعال کیا جائے۔ شاہ  کے حامیوں، صہیونی اہلکاروں اور بعض داخلی اپوزیشن لیڈران کے درمیان خفیہ میٹنگیں بھی ہوئیں تاکہ ایران پر قبضے اور نظام تبدیل کرنے کے منصوبے کو عملی شکل دی جا سکے۔

جمہوری اسلامی ایران کی وزارت اطلاعات نے اس سازش کو عملی ہونے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا۔ ملک کے 23 صوبوں میں 122 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور "جاویدان” نامی گروپ سمیت تمام عملی نیٹ ورکس تباہ کر دیے گئے، جو شاہ کے پرچم لگانے اورملک  میں بغاوت پھیلانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ کارروائی ایرانی سیکورٹی فورسز کی مستعدی اور عوام کے ساتھ مضبوط ربط کی واضح مثال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے