اسرائیلی جنگی طیاروں کا یمن پر حملہ

اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر حملہ کیا ہے ۔ یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اتوار کی شام کو ہونے والے اس حملے میں غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں "حزیر” پاور پلانٹ بھی شامل تھا۔
یہ حملہ یمنی فوج کی اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر کامیاب کارروائی کے جواب میں کیا گیا ہے۔ جمعہ کی رات، یمنی افواج نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ایک منفرد فوجی عمل انجام دیتے ہوئے تل ابیب کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا کہ یمنی فوج نے "متعدد وار ہیڈ” والے میزائل استعمال کیے جنہیں دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہے۔ یمنی فوج کی یہ کارروائی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی مسلسل مزاحمت کا حصہ ہے۔
یمنی افواج نے اپنے موقف میں کوئی نرمی نہ لاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے عسکری آپریشنز جاری رکھیں گی۔