ٹرمپ کا شیکاگو میں فوج تعینات کرنے کا متنازعہ منصوبہ

ٹرمپ کا شیکاگو میں فوج تعینات کرنے کا متنازعہ منصوبہ
🔹امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون شیکاگو میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ حکم پر عمل میں لایا جائے گا۔ یہ اقدام دارالحکومت میں نیشنل گارڈ تعینات کرنے کی تجویز کے بعد سامنے آیا ہے، جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
🔹ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ یہ اقدام جرائم، بے گھری اور غیر قانونی ہجرت پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے۔
🔹ایلینائے کے گورنر "جی۔ بی۔ پریٹزکر” نے اس منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا: "ٹرمپ ایک مصنوعی بحران کھڑا کر رہے ہیں اور فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔”
🔹شیکاگو کے میئر "برینڈن جانسن” نے بھی گارڈ کی تعیناتی کو "غیر قانونی، غیر ضروری اور غیر منطقی” قرار دیا اور کہا کہ پچھلے ایک سال میں شیکاگو میں قتل کی وارداتوں میں 30 فیصد، ڈکیتیوں میں 35 فیصد اور فائرنگ کے واقعات میں تقریباً 40 فیصد کمی آئی ہے