۲۱ مغربی ممالک کا اسرائیلی منصوبہ E1 کے خلاف شدید احتجاج

IMG_20250823_155730_015.jpg

۲۱ مغربی ممالک کا اسرائیلی منصوبہ E1 کے خلاف شدید احتجاج

🔹ایک غیرمعمولی اور ہم آہنگ ردِعمل میں ۲۱ یورپی اور اسرائیل کے اتحادی ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مغربی کنارے کے حساس علاقے میں اسرائیلی منصوبہ E1 کو سختی سے چیلنج کیا۔

🔹اسرائیلی اخبار ہاآرتص کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا:
«یہ فیصلہ ناقابلِ قبول ہے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہم اسے مسترد کرتے ہیں اور اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوراً اس پر عملدرآمد سے باز آئے۔»

🔹ان ممالک نے خبردار کیا کہ اس منصوبے کا نفاذ نہ صرف اسرائیلی عوام کے لیے نقصان دہ ہوگا بلکہ سلامتی کو خطرے میں ڈالے گا، تشدد و عدم استحکام کو بڑھائے گا اور امن کو مزید دور کردے گا۔

🔹وب‌سائٹ العہد کے مطابق، اس بیان پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہیں:
برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، بیلجیم، کینیڈا، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، لٹویا، لتھوانیا، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، ناروے، پرتگال، سلووینیا، اسپین اور سویڈن۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے