المنار: اسرائیلی ڈرون بنت جبیل میں گر کر تباہ

IMG_20250823_160207_943.jpg

المنار: اسرائیلی ڈرون بنت جبیل میں گر کر تباہ

🔹مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی رژیم کی جانب سے جنوبی لبنان میں خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جو نومبر گزشتہ سال طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

🔹المنار کے نامہ نگار کے مطابق، کفرشوبا کے اطراف میں قابض اسرائیلی فوجیوں نے رویسات‌العلم کے علاقے کی جانب فائرنگ کی۔ اس دوران ایک اسرائیلی ڈرون نے صوتی بم گرا کر ایک مقامی چرواہے کو نشانہ بنایا۔

🔹رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون بنت جبیل شہر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے ملبے کا معائنہ کرنے کے لیے فوراً سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ گئیں۔

🔹ادھر اسرائیلی ڈرونز کی پروازیں جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کی فضاؤں میں تیز ہوگئی ہیں، جس سے سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے