اسرائیل کے لیے چونکا دینے والا انکشاف؛ حماس کے پاس اب بھی ۲۰ ہزار جنگجو موجود

اسرائیل کے لیے چونکا دینے والا انکشاف؛ حماس کے پاس اب بھی ۲۰ ہزار جنگجو موجود
🔹امریکی جریدے اٹلانٹک نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اب بھی تقریباً ۲۰ ہزار جنگجو رکھتی ہے اور مغربی کنارے میں اسلحے کا ذخیرہ ’’ناقابلِ تصور‘‘ حد تک وسیع ہے۔
🔹اس عہدیدار نے اعتراف کیا: ’’یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ مغربی کنارے کی صورتِ حال اس سے زیادہ خراب نہیں ہوئی۔‘‘
🔹اٹلانٹک کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے سابق جنرل نمرود شیفر نے کہا کہ تلآویو کی موجودہ حکمتِ عملی غزہ میں صرف ’’جنگ کو جاری رکھنے‘‘ پر مبنی ہے۔
🔹ان کا کہنا تھا: ’’یہ حکمتِ عملی شاید بنیامین نتانیاهو (جو اس وقت عالمی فوجداری عدالت میں زیرِ تعقیب ہیں) اور ان کی حکومتی اتحادی جماعتوں کے لیے فائدہ مند ہو، لیکن کسی اور کے لیے ہرگز نہیں۔‘‘