نجف اشرف کے امام جمعہ کی الحشد الشعبی کی بھرپور حمایت

download-21.jpeg

نجف اشرف کے امام جمعہ کی الحشد الشعبی کی بھرپور حمایت

🔹 جمعہ کو، صدرالدین القبانجی، امام جمعہ نجف اشرف، نے الحشد الشعبی کے تحلیل کی شدید مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الحشد کے مجاہدین عراق کی طاقت ہیں۔

🔹 القبانجی نے زور دے کر کہا کہ الحشد الشعبی عراق کی عزت کا باعث ہے، اور اگر یہ ادارہ ختم کیا گیا تو عراق کی مضبوط بازو کٹ جائے گی، کیونکہ اسی نے داعش کے پھیلاؤ کو روکا۔

🔹 انہوں نے امریکہ سے وابستہ بعض شخصیات کے شیعہ مخالف بیانات کی بھی مذمت کی اور کہا:
"شیعہ سب سے پہلے سیاسی شراکت پر یقین لائے، داعش کے دہشت گردوں کو ختم کیا اور عراق کے ٹکڑے کرنے کے منصوبے کو ناکام بنایا۔”

🔹 امام جمعہ نجف نے اربعین کے لاکھوں زائرین کو شیعہ حکومت کی کامیابی کی دلیل قرار دیا اور کہا کہ بین الاقوامی اتحاد کی افواج کو 2026 کے آخر تک عراق سے مکمل انخلا کرنا چاہیے۔

🔹 ان کے مطابق، یہ انخلا صحیح راستے کی جانب ایک قدم ہے کیونکہ عراق خود اپنی سکیورٹی یقینی بنا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے