عراق کے سلیمانیہ شہر میں جنگی ماحول پیدا

عراق کے سلیمانیہ شہر میں جنگی ماحول پیدا
🔹 کردستان عراق میں معروف رہنما اور جبهه خلق کے لیڈر، لاہور شیخ جنگی کی گرفتاری کے بعد، سلیمانیہ شہر خونی جھڑپوں اور جنگی حالات کا منظر بن گیا۔
🔹 کردستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، جمعہ کی صبح اینٹی ٹیرر یونٹس، کمانڈو دستے اور علاقے کے انٹیلی جنس ادارے (آسائش) نے لاہور شیخ جنگی کے قیام گاہ پر محاصرے کے بعد کئی گھنٹوں کی جھڑپ کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔
🔹 ذرائع کے مطابق، اس آپریشن میں بھاری اسلحہ جیسے ٹینک، مارٹر اور آر پی جی استعمال کیے گئے، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوئے۔
🔹 لاہور شیخ جنگی پر غیر قانونی سرگرمیوں اور کردستان عراق میں سیکیورٹی کے خلاف اقدامات میں ملوث ہونے کے الزامات تھے، جس کے باعث اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری تھی۔