اسرائیلی وزیرِ جنگ کی جانب سے غزہ شہر کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی

اسرائیلی وزیرِ جنگ کی جانب سے غزہ شہر کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی
🔹 صیہونی حکومت کے وزیرِ جنگ نے آج دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو غزہ شہر کو بھی بیت حانون اور رفح کی طرح ملبے کا ڈھیر بنا دیا جائے گا۔
🔹 کاتز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:
"کل ہم نے غزہ میں حماس کو شکست دینے کے لیے اسرائیلی فوج کے منصوبوں کی منظوری دی — شدید بمباری، شہریوں کا انخلا اور فوجی دستوں کی پیشقدمی کے ساتھ۔”
🔹 اس نے مزید دھمکی دی:
"جلد ہی جہنم کے دروازے حماس کے دہشت گردوں پر کھل جائیں گے، جب تک کہ وہ اسرائیل کی جنگ ختم کرنے کی شرائط پر متفق نہ ہوں — یعنی سب سے پہلے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور ان کا مکمل طور پر غیر مسلح ہونا۔”
🔹 اس جنگی مجرم صیہونی وزیر نے آخر میں کہا:
"اگر وہ انکار کریں گے تو غزہ، جو حماس کا دارالحکومت ہے، کو بھی ہم رفح اور بیت حانون کی طرح تباہ کر دیں گے۔ یہ بالکل ویسے ہی ہوگا جیسا میں نے وعدہ کیا تھا۔”