علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ ناصر عباس آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے وفد کے ہمراہ نجف اشرف میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی بھی موجود تھے۔ آیت اللہ بشیر نجفی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کی عظمت، اس کے علمی کردار اور تاریخ میں اس کے ذریعے پروان چڑھنے والے جلیل القدر علماء کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے موجودہ دور میں علماء کرام کی ذمہ داریوں پر بھی مفصل گفتگو کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے گفتگو کے دوران کہا کہ آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی امت مسلمہ کے لیے بالعموم اور برصغیر پاک و ہند کے لیے بالخصوص اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرجع عالی قدر کا وجود ہمارے لیے امید ہے اور آپ کا دفتر پوری امت مسلمہ اور برصغیر کے لیے سائبان کی حیثیت رکھتا ہے۔