لاہور سمیت پنجاب کے 3 شہروں میں رینجرز لگانے کا فیصلہ

لاھور.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات پر رینجرز تعیناتی کا فیصلہ کر لیا۔ لاہور، وزیرآباد اور میانوالی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے باہر رینجرز کی تعیناتی کیلئے محکمہ دخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی الیکشن رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے17 سے 19 ستمبر تک پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی سکیورٹی تعینات کرنے کیلئے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرزکی تعیناتی آرٹیکل 220 کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے ہوگی۔ خط کے مطابق انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے رینجرز کی تعیناتی مانگی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں 18ستمبر کو ضمنی انتخابات شیڈول ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کے انتقال کے باعث حلقہ این اے129 کی نشست خالی ہوئی جبکہ این اے 66 کی نشست پی ٹی آئی رہنما محمد احمد کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی، اسی طرح پی ٹی آئی کے ملک احمد خان کی نااہلی پر پی پی 87 میانوالی کی نشت خالی قرار دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے