فرانس کا صہیونی اقدام پر ردعمل: یروشلم میں قونصل خانہ بند کرنے کی کوئی اطلاع نہیں

فرانس کے وزارت خارجہ نے پیر کے روز واضح کیا کہ انہیں اسرائیلی حکومت کی جانب سے یروشلم میں واقع فرانسیسی قونصل خانہ کو بند کرنے سے متعلق کوئی رسمی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صہیونی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ فرانس کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے جواب میں تل ابیب کی کابینہ نے فرانسیسی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا، ہم نے اسرائیل کی طرف سے یروشلم میں اپنی قونصل خانہ کی بندش سے متعلق کوئی سرکاری اطلاع نہیں پائی۔ اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچائے گا، اور ہم اس کا مناسب جواب دیں گے۔
الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ صہیونی وزیر خارجہ گیدئون ساعر نے فرانس کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے تناظر میں قونصل خانہ بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ تاہم، فرانس نے اسے غیر رسمی بیان قرار دیتے ہوئے سفارتی سطح پر کوئی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔