محسن نقوی کو وزیراعظم نہیں بنایا جا رہا ہے، اسحاق ڈار

n01226700-b.jpg

ڈپٹی وزیراعظم پاکستان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی معرکہ حق ہے۔ لاہور میں داتا دربار پر عرس کی تقریبات کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کہا کہ پاکستان کو فضائی اور زمینی سطح پر جنگ میں کامیابی ملی، پاکستان پرامن ملک ہے، وزیراعظم کی لیڈرشپ میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے غدار ہیں، حکومت نے مقدمات نہیں بنائے، خود ایسا کام کیا، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم نے بہت سارے دورے اکٹھے کئے ہیں۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک سال سے امریکہ کو مجید بریگیڈ کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیئے، ثبوتوں کی روشنی میں امریکہ نے دہشتگرد تنظیمیں ڈکلیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر ہمارا پانی روکا تو ہم اسے جنگ سمجھیں گے۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے؟ اسحاق ڈار نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے اور نہ ہی صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارت سے ہٹایا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری اپنے عہدے پر قائم رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے