سٹی کورٹ کراچی میں آگ سے سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا

n01224581-b.jpg

سٹی کورٹ کراچی میں گزشتہ رات لگنے والی آگ سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی لفٹ اور سینکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا۔ عدالتی عملے کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے فوٹو اسٹیٹ مشین جل گئی، آگ لگنے سے دوسری منزل پر رکھا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا۔ عملے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا تھا، سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ عدالتی عملے نے کہا کہ آگ گزشتہ رات دو سے ڈھائی بجے کے درمیان لگی، جب فائر بریگیڈ پہنچی تو لفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا، آگ نے سٹی کورٹ کے ایف بلاک کی بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے